ملتان :سکول کینٹینوں کی سخت مانیٹرنگ کا آغاز
کاربونیٹ ، انرجی ڈرنکس پر پابندی، ویپس ،تمباکو بیچنے والوں کیخلاف کارروائی کاحکم
ملتان (خصوصی رپورٹر)تعلیمی اداروں میں کنٹیوں پر معیار خوراک کی فراہمی کا حکم ، کاربونیٹ اور انرجی ڈرنکس پر پابندی، ویپس اور تمباکو بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم تفصیل کے مطابق پنجاب میں تعلیمی اداروں کی کینٹینوں اور کیفے میں خوراک کے معیار سے متعلق ضوابط میں ترمیم کردی گئی ہے ۔ ترمیم شدہ ضوابط کے تحت کاربونیٹڈ مشروبات، انرجی ڈرنکس اور مصنوعی مشروبات کی فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے ، جبکہ چائنہ نمک سے تیار کردہ مصنوعات، کاٹن کینڈی، گولا گنڈا، آئس لولیز، تمباکو اور ویپس کو بھی ممنوعہ اشیا میں شامل کرلیا گیا ہے ترمیم شدہ ضوابط پنجاب گزٹ میں شائع کردیئے گئے ہیں، جن کا اطلاق سکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں اور دیگر تعلیمی اداروں پر ہوگا۔ قوانین کے تحت تعلیمی اداروں کے گرد 100 میٹر کے دائرے میں قائم فوڈ بزنسز کو بھی متعلقہ ضوابط پر عملدرآمد کرنا لازم ہوگا۔نئے ضوابط میں تعلیمی اداروں میں خوراک کی درجہ بندی کیلئے گرین، ییلو اور ریڈ کیٹیگریز متعارف کرائی گئی ہیں۔ غذائیت سے بھرپور اور صحت بخش خوراک کو گرین کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے ۔، جبکہ خوراک کے معیار اور غذائی اہمیت کی بنیاد پر دیگر اشیا کی درجہ بندی بھی کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments