پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے پنشنرز سالانہ اضافے سے محروم

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے  پنشنرز سالانہ اضافے سے محروم

ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ (پی سی ٹی بی) کے 250 سے زائد ریٹائرڈ ملازمین تاحال سالانہ پانچ فیصد انکریمنٹ سے محروم ہیں۔

پنشنرز کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال میں منظور ہونے والا اضافہ اب تک ان کی پنشن میں شامل نہیں کیا گیا۔ریٹائرڈ ملازمین نے پی سی ٹی بی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی پنشن میں بھی سالانہ پانچ فیصد انکریمنٹ فوری طور پر شامل کیا جائے ۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بورڈ کے ریگولر ملازمین کو بھی 15 فیصد سالانہ انکریمنٹ سے محروم رکھا گیا تھا، تاہم مسلسل احتجاج کے بعد انہیں یہ اضافہ ادا کردیا گیا۔پنشنرز کے مطابق محدود پنشن کے باعث روزمرہ کے گھریلو اخراجات پورے کرنا مشکل ہوگیا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریگولر ملازمین کی طرح ریٹائرڈ ملازمین کو بھی منظور شدہ سالانہ اضافہ دیا جائے تاکہ انہیں مالی مشکلات سے نجات مل سکے ۔ریٹائرڈ ملازمین نے خبردار کیا کہ اگر ان کی پنشن میں فوری طور پر انکریمنٹ شامل نہ کیا گیا تو وہ اپنے مطالبات کے حق میں بھرپور احتجاج کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...