گینگ وار کارندہ پولیس مقابلے میں گرفتار

گینگ وار کارندہ  پولیس مقابلے میں گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ضلع کیماڑی تھانہ پاک کالونی پولیس کی کامیاب ٹارگٹڈ کاروائی۔پولیس مقابلے کے مقدمہ میں مطلوب گینگ وار کاشف ڈاڈا گروپ کا کارندہ گرفتارکرلیا گیا۔

گرفتار ملزم عبدالوہاب ولد اللہ بخش کے قبضے سے غیرقانونی پستول بمعہ ایمونیشن برآمدکرلیا گیا۔ملزم نے ساتھیوں کے یمراہ تین روز قبل پرانا گولیمار میں شاہین فورس کے جوانوں پر فائر نگ کی تھی۔فائرنگ کے تبادلے میں تھانہ پاک کالونی شاہین فورس جوان ثناء اللہ ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا تھا۔ملزمان موقع سے فرار ہوگئے تھے جنکے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...