ہیوی ٹریفک نے 2 افراد سے جینے کاحق چھین لیا

ہیوی ٹریفک نے 2 افراد سے جینے کاحق چھین لیا

منگھوپیر گرم چشمہ کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل بابر کانٹا کے قریب بوریوں سے لدے ہوئے ٹرک نے ایک شخص کی جان لی

کراچی(اسٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) شہر میں ہیوی گاڑیوں سے جان لیوا خونی حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا، شہر کے مختلف علاقوں میں ٹرک اور واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار 2 افراد سے جینے کا حق چھین لیا۔تفصیلات کے مطابق منگھوپیر کے علاقے گرم چشمہ کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار کو روند کر زندگی سے ہی محروم کر دیا۔ ہیڈ محرر تھانہ منگھوپیر علی خان نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور خان محمد کو گرفتار کر کے واٹر ٹینکر اپنے قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا جبکہ فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی۔متوفی کی لاش ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں شناخت کی کوششیں جاری ہیں۔

دوسری جانب بھینس کالونی موڑ پٹرول پمپ بابر کانٹا کے قریب بوریوں سے لدے ہوئے ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا ۔ہیڈ محرر تھانہ شاہ لطیف ڈیسوزا پاؤل نے بتایا کہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹرک اور متوفی کی موٹر سائیکل قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دی۔انہوں نے بتایا کہ فوری طور پر حادثے میں جاں بحق شخص کی شناخت نہیں ہو سکی جس کی عمر 32 سال کے قریب بتائی جاتی ہے ۔علاوہ ازیں ڈیفنس فیز فائیو میں ٹریفک حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا،متوفی کی شناخت نہ ہوسکی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...