سرکاری اہلکار ،بھائیوں اور والد پر تشدد ،سب انسپکٹر پر مقدمہ
لدھیوالہ وڑائچ، عالم چوک (نامہ نگار ،نمائندہ خصوصی ) حساس ادارے کے حاضر سروس اہلکار، اسکے بھائیوں اور والد کو گرفتار کر کے۔۔
عالم چوک پولیس چوکی میں مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے اور حوالات میں بند کرنے پر سب انسپکٹر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ حساس ادارے کے چھٹی پر آئے اہلکار عبدالحق نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ عالم چوک پولیس چوکی کے سب انسپکٹر عمران چوہان اہلکاروں کے ہمراہ سرکاری گاڑی پرفلک سٹی آ ئے اور ہمیں چوک میں کھڑے دیکھ کر گالم گلوچ کی، منع کرنے پر مجھے اٹھا کر گاڑی میں بٹھا لیا جب میرے بھائی عامر ، صابر اور والد ذوالفقار موقع پر آئے تو ان کے ساتھ بھی سب انسپکٹر نے بدتمیزی کی اور مزید نفری بلا کر ہمیں گرفتار کر کے عالم چوک پولیس چوکی لیجا کر گیٹ بند کر کے پلاسٹک کے پائپوں سے تشدد کا نشانہ بناکر حوالات میں بند کر دیا ۔تھانہ اروپ پولیس نے حساس ادارے کے اہلکار عبدالحق کی درخواست پر عالم چوک چوکی کے سب انسپکٹر عمران چوہان اور 5اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments