15تا 31اکتوبر ‘ 87شہری فیڈرز کی بجلی روزانہ 5گھنٹے بند

15تا 31اکتوبر ‘ 87شہری فیڈرز کی بجلی روزانہ 5گھنٹے بند

ماس ٹرانزٹ اور دیگر منصوبوں پر کام کے با عث صبح 9سے 2بجے بجلی بند رہے گی

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گیپکو نے ماس ٹرانزٹ اور دیگر منصوبوں کے باعث گوجرانوالہ شہر کے 87فیڈرز کی بجلی 5گھنٹے بندرکھنے کی منظوری دے دی، گیپکو نے ماس ٹرانزٹ منصوبے اور دیگر ترقیاتی کاموں کیلئے بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیاجس کے مطابق 15اکتوبر سے 31 اکتوبر تک مختلف علاقوں میں صبح 9بجے سے دوپہر 2 بجے تک بجلی بند رہے گی۔بجلی کی بندش سے متاثرہ علاقوں میں اندرون شہرسیٹلائٹ ٹاؤن، دینہ نگر روڈ، شیرانوالہ باغ، بکر منڈی، ماڈل ٹاؤن، شاہین آباد، سوئی گیس روڈ، ہسپتال روڈ، سول لائن، ڈی سی روڈ، گلشن اقبال، تھری سانسی، جی ٹی روڈ، صنعت روڈ، ڈسکہ روڈ، وزیر آباد روڈ، پسرور روڈ اور دیگر ملحقہ علاقے شامل ہیں جبکہ ڈسکہ اور گردونواح کے علاقے بھی شامل ہیں ۔گیپکو حکام کے مطابق بجلی کی بندش کا مقصد ایچ ٹی / ایل ٹی لائنوں کی شفٹنگ، سٹیل سٹرکچر کی تنصیب اور سیٹلائٹ ٹاؤن مارکیٹ کی بیوٹیفکیشن ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...