لاڑکانہ:مبینہ مقابلے میں زخمی ڈاکو گرفتار، اسلحہ برآمدگی کا دعویٰ
لاڑکانہ(بیورو رپورٹ)لاڑکانہ پولیس نے مبینہ مقابلے میں ڈاکو مختار جتوئی کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ابتدائی تفتیش اور معلومات کے مطابق ڈاکو لاڑکانہ اور گرد نواح میں سنگین جرائم اور مقدمات میں ملوث ہے، فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن کیا گیا، پولیس کا کہنا ہے جلد فرار ملزمان کو گرفتار کیا جائیگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments