ایچ ای سی،وزارت ِ خارجہ میں تعلیمی اسنادڈیجیٹل تصدیق کا معاہدہ

ایچ ای سی،وزارت ِ خارجہ میں تعلیمی اسنادڈیجیٹل تصدیق کا معاہدہ

اسناد کا تصدیقی عمل تیز، آسان اور مؤثر بنانے میں مدد ،محفوظ ڈیجیٹل تصدیق ہو سکے گی

لاہور(خبر نگار )ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)اور وزارت ِ خارجہ کے درمیان تعلیمی اسناد کی ڈیجیٹل تصدیق کیلئے معاہدہ طے پا گیا جسکے تحت دونوں اداروں کے تصدیقی نظام کو ڈیجیٹل سسٹم سے منسلک کیا جائے گا۔ نئے نظام سے ایچ ای سی سے تصدیق شدہ تعلیمی اسناد کی براہ راست اور محفوظ ڈیجیٹل تصدیق ممکن ہو سکے گی، تصدیقی عمل کو تیز، آسان اور مؤثر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔ معاہدے کے تحت دونوں اداروں کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ کا نظام قائم کیا جائے گا، جسکے ذریعے تعلیمی اسناد کی تصدیق کیلئے دستی کارروائیوں پر انحصار کم ہو گا۔ ڈیجیٹل انضمام سے  تصدیقی عمل میں غیر ضروری تاخیر بھی کم ہوگی۔نئے نظام میں ذاتی ڈیٹا کے تحفظ کیلئے حفاظتی اقدامات بھی شامل ہونگے۔ ڈیجیٹل تصدیقی نظام سے بیرون ملک تعلیم اور ملازمت کیلئے درخواست دینے والے پاکستانیوں کو سہولت ملے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...