ملک،عوام کے تحفظ کیلئے کڑوا فیصلہ کرنا پڑا:ہمایوں خان

ملک،عوام کے تحفظ کیلئے کڑوا فیصلہ کرنا پڑا:ہمایوں خان

پیپلز پارٹی نے بھاری دل کیساتھ گورنر راج کا آئینی اختیار استعمال کیا:حسن مرتضیٰ

لاہور(سٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل ہمایوں خان نے کہا ہے کہ ملک اور عوام کا تحفظ سیاست سے مقدم ہے ، اسی لیے کڑوا فیصلہ کرنا پڑا،پیپلز پارٹی نے سیاسی نقصان برداشت کرکے ریاست کیساتھ کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا۔ وہ پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی پنجاب حسن مرتضیٰ اور سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کر رہے تھے ۔ اس موقع پر رانا فاروق سعید ،احسن رضوی،عائشہ نواز ،رائو بابر جمیل، آصف بشیر بھاگٹ،روبینہ شاہین وٹو،چودھری اختر،فائزہ ملک،احمد گھمن،عبد الرزاق سلیمی،منیبہ مخدوم، چودھری ریاض بھی موجود تھے ۔ہمایوں خان نے کہا وہ تنظیمی معاملات پر بات کیلئے پنجاب آئے ہیں۔ حسن مرتضیٰ نے ہمایوں خان کو خوش آمدید کہتے کہا حکومت اور پیپلز پارٹی نے مذاکرات سے حالات بہتر بنانے کی کوشش کی مگر مثبت جواب نہیں ملا۔گورنر راج آئینی تقاضا تھا اور پیپلز پارٹی نے بھاری دل کیساتھ آئینی اختیار استعمال کیا۔انہوں نے کہاافواج پاکستان کی قربانیوں سے انکار نہیں کیا جا سکتا ، قومی یکجہتی اور ریاستی استحکام ضروری ہے ۔ شہزاد سعید چیمہ نے کہا ایمرجنسی پیپلز پارٹی نے نافذ نہیں کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو نے مذاکرات سے معاملہ حل کرنیکی بات کی تھی۔ تحریک انصاف کا وفد نیک نیتی سے آیا مگرسہیل آفریدی نے اپنے ہی وفد کو بے اختیار کردیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...