منشیات کی ترسیل کرنے والے گروہ کے دو کارندے گرفتار

 منشیات کی ترسیل کرنے والے گروہ کے دو کارندے گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گڈاپ سٹی کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جوتوں کے سول میں چھپا کر منشیات کی ترسیل کرنے والے گروہ کے دو کارندوں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت کامران لانگھا اور ثاقب بروہی کے نام سے ہوئی، ملزمان بلوچستان کے علاقے حب چوکی سے جوتوں کے سول میں چرس چھپا کر کراچی منتقل کرتے تھے ۔پولیس نے کارروائی کے دوران جوتوں کے سول میں چھپائی گئی 2 کلو گرام چرس برآمد کر لی، ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں منشیات فروخت کرنے کے لیے منتقل کرتے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...