گاڑی ٹکرانے کے واقعے پر مشتعل شخص کی فائرنگ
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈیفنس میں مشتعل شخص کی گاڑی پر فائرنگ کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے ، پولیس کے مطابق واقعہ سڑک پر دو گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔
ڈیفنس کے علاقے خیابان شہباز میں گاڑی پر فائرنگ کی ویڈیو کا مقدمہ درج کرلیا گیا، گاڑی کے شیشے توڑنے اور فائرنگ کرنے کے واقعے کا مقدمہ تھانہ درخشاں میں درج کیا گیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ دو گاڑیوں کی ٹکر کے بعد کار سواروں میں ہاتھا پائی ہوئی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments