ایک گھر سے ملنے والی 5لاشوں کی میڈیکل رپورٹ آگئی

 ایک گھر سے ملنے والی 5لاشوں  کی میڈیکل رپورٹ آگئی

کراچی(این این آئی) گلشن حدید کی نجی سوسائٹی میں ایک گھر سے میاں، بیوی اور تین بچوں کی لاشیں ملنے کے کیس میں میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی۔۔۔

 جس کے مطابق شاہزیب اور اس کی اہلیہ صبا کی موت گولی لگنے سے ہوئی، جبکہ تینوں بچوں کی ہلاکت کی حتمی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔ رپورٹ کے مطابق بچوں شمائلہ، ایزل اور آریہ کی موت کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات درکار ہیں۔ متوفیہ شمائلہ کے بازوؤں پر پرانے زخموں کے نشانات بھی پائے گئے جبکہ شاہزیب اور اس کی اہلیہ کے جسم پر ٹیٹو بنے ہوئے تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...