مغوی نوجوان کا قتل نازیبا ویڈیو کا معاملہ
کراچی(آئی این پی )کراچی کے علاقے گلشن حدید سے تاوان کے لئے اغوا کئے جانے والے 23 سالہ نوجوان زین العابدین کا قاتل اس کا اپنا کزن نکلا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی ملیر خالق پیرزادہ کے مطابق پولیس نے شک کی بنیاد پر فیصل سے پوچھ گچھ کی تو اس نے قتل کا اعتراف کرلیا، ابتدائی تفتیش میں ملزم نے بتایا مقتول زین العابدین کے پاس اس کی کچھ نازیبا ویڈیوز تھیں جس کے باعث دونوں کے درمیان تلخیاں تھیں، ملزم فیصل کے ایک ساتھی کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان کے بیانات کی ڈیجیٹل شواہد کی روشنی میں تصدیق کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments