افغان اسمگلنگ نیٹ ورک کا کارندہ 25 کلو ہیروئن سمیت گرفتار
اے این ایف کی مصدقہ انٹیلی جنس پرسیٹلائٹ ٹاؤن کوئٹہ کے قریب کارروائیبرامچہ سے کوئٹہ کے راستے سندھ، پنجاب تک منشیات پہنچانے کی اطلاع ملی تھی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف جاری کارروائیوں کے سلسلے میں اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران افغانستان سے منسلک منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کے ایک کارندے کو گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق اے این ایف کے انٹیلی جنس ذرائع سے اطلاع تھی کہ افغانستان کے سرحدی علاقے برامچہ سے سرگرم ایک منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک افغانستان سے منشیات بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں منتقل کرنے کے بعد کوئٹہ کے راستے سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں تک پہنچانے کی کوشش میں ہے۔
مصدقہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر اے این ایف ٹیم نے مشرقی بائی پاس سے متصل سیٹلائٹ ٹاؤن کوئٹہ کے قریب ایک گاڑی کو کامیابی سے روک کر تلاشی کے دوران گاڑی کے اندر انتہائی مہارت سے تیار کیے گئے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 25 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد کر لی، جس کی مالیت 3کروڑ روپے سے زائد ہے ۔کارروائی کے دوران کار سوار ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔افغانستان سے منسلک منشیات اسمگلنگ کے مبینہ نیٹ ورک کے خلاف یہ کارروائی اس عزم کی عکاس ہے کہ پاکستان کی سرزمین کو منشیات کی غیر قانونی ترسیل کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کی کوششیں جاری رہیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments