7ارب سے زائد کی ضبط ممنوعہ اشیا تلف

7ارب سے زائد کی ضبط ممنوعہ اشیا تلف

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) انسداد سمگلنگ کی کاروائیوں میں ضبط کی جانیوالی 7.711 ارب روپے مالیت کی اسمگل شدہ اور ممنوعہ اشیاء تلف کردی ہیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے مطابق ایف بی آر کے ماتحت ادارے کلکٹریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ)، کراچی نے کلکٹریٹ آف کسٹمز (ایئرپورٹ)، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ (جے آئی اے پی ) کراچی کے اشتراک سے گڈاپ ٹاون، کراچی میں ضبط شدہ اور بحقِ سرکار ضبط کی گئی۔ممنوعہ اشیاء تلف کرنے کی مشترکہ تقریب منعقد کی تلف کی جانے والی اشیاء میں 7.124 ارب روپے مالیت کی منشیات، بھاری مقدار میں شراب اور دیگر ممنوعہ اشیاء شامل تھیں جن میں زائدالمیعاد اور جعلی مصنوعات بھی شامل ہیں۔ان دیگر اشیاء کی مالیت تقریباً 586.58 ملین روپے تھی جبکہ تلف کی جانے والی تمام اشیاء کی مجموعی مالیت 7.711 ارب روپے بنتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...