فائرنگ کر کے سالی کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار

 فائرنگ کر کے سالی کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انویسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی پولیس نے جیکسن کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کر کے سالی کو قتل کرنے کے کیس میں مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن شاہ جہان خان کے مطابق ملزم سعد شاہ نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر کے عائشہ کو بے دردی سے قتل کیا تھا، واقعہ 7 اکتوبر 2026 کو ٹیکس گلی، گلشن سکندر آباد کیماڑی کے مکان میں پیش آیا تھا۔ملزم سعد شاہ اپنے کزن یعقوب شاہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر آیا اور گھر کے اندر داخل ہو کر فائرنگ کر کے مسماۃ عائشہ کو موقع پر ہلاک کر دیا، یعقوب شاہ کا اپنی بیوی (مقتولہ کی بہن ماہ نور) سے گھریلو ناچاقی اور طلاق کا تنازع چل رہا تھا جس کی بناء پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کے شوہر عنایت اللہ کی مدعیت میں تھانہ جیکسن میں درج کیا گیا تھا۔مفرور ملزم یعقوب شاہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...