درگاہ شاہ عقیق پرپی پی کاجلسہ، شہدا کارساز کوخراج عقیدت پیش

درگاہ شاہ عقیق پرپی پی کاجلسہ، شہدا کارساز کوخراج عقیدت پیش

محمد علی ملکانی کی شہید حمزہ ماکھڑو کی قبر پرحاضری، پھول چڑھائے ، فاتحہ پڑھیدنیا میں بم پھٹنے پرلوگ بھاگتے ، پی پی ورکرز اپنے قائدین کوبچاتے ، ایم پی ایز

بدھوتالپر (نامہ نگار)کارساز سانحے کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی سجاول کی جانب سے صوبائی وزیر اور پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد علی خان ملکانی کی قیادت میں درگاہ شاہ عقیق پر ایک جلسہ منعقد کیا گیا۔ اس سے قبل صوبائی وزیر محمد علی خان ملکانی نے کارساز سانحے میں شہید ہونے والے سجاول کے رہائشی حمزہ ماکھڑو کی درگاہ شاہ عقیق پر واقع مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا مانگی۔ درگاہ شاہ عقیق پر منعقدہ اس جلسے میں پیپلز پارٹی ضلع سجاول کی جنرل سیکریٹری و ایم پی اے ریحانہ لغاری، ایم پی اے ہیر سوہواور دیگر رہنماؤں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سجاول کے صدر اور صوبائی وزیر رئیس محمد علی خان ملکانی نے کہا کہ 18 اکتوبر پاکستان کی تاریخ کا وہ بدقسمت دن ہے جس دن پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن اپنے قائد کا استقبال کرنے آئے تو شہید ہوگئے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی بم پھٹیں یا گولیاں چلیں تو لوگ بھاگتے ہیں، لیکن پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکرز وہ واحد ورکرز ہیں جو اپنے قائد کو بچانے کے لیے ان کی گاڑی کے گرد لپٹ گئے اور اپنے قائد کی جان بچاتے ہوئے خود شہادت کا رتبہ نوش کیا۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ ماکھڑو سجاول ضلع کا ایک غریب کارکن تھا جس نے بھی اپنے قائد کی جان بچاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ انہوں نے کہا پیپلز پارٹی وہ جماعت ہے جس کی قیادت نے بھی اپنی جانوں کی قربانیاں دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...