گھوٹکی:قومی شاہراہ پربس ٹریلر سے ٹکرا گئی، 34زائرین زخمی
گھوٹکی(نمائندہ دنیا)گھوٹکی میں ٹول پلازہ کے قریب قومی شاہراہ پر بس ٹریلر سے ٹکرا گئی، خوفناک تصادم کے نتیجے میں خواتین، بچوں اور مردوں سمیت 34 مسافر زخمی ہوگئے ، جن میں سے 4کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے مزار پر حاضری دینے کے بعد زائرین کو لے کر پنجاب واپس جانے والی بس کو حادثہ پیش آیا، زخمیوں میں فہمیدہ خاتون، ناصرہ بی بی، عابدہ بی بی، جمیلاں بی بی، گلناز بیگم، نجمہ خاتون، غلام حسین، محمد عامر، حماد علی، سردار احمد، غلام مصطفیٰ، ساجد علی اور حاجی اللہ ڈنو سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments