حیدر آباد:چکی اونرز یونین کا اجلاس، آٹے کی بڑھتی قیمتوں پراظہار تشویش

حیدر آباد:چکی اونرز یونین کا اجلاس، آٹے کی بڑھتی قیمتوں پراظہار تشویش

عوام کی ضروریات مدنظر رکھ کرمحکمہ خوراک چکیوں کوگندم فراہم کرے ، حاجی میمنسرکاری فوڈ گرین گوداموں میں گزشتہ سال کی گندم کے معیار کا معائنہ کیا جائے ، خطاب

حیدرآباد (بیورو رپورٹ )آٹا چکی اونر سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس صدر حاجی محمد میمن ہوا، جس میں اوپن مارکیٹ میں گندم کے بڑھتے نرخوں، آٹا چکی مالکان کو درپیش مسائل، ایسوسی ایشن کی نئی ممبر سازی، رواں ماہ محکمہ خوراک سندھ کی جانب سے چکیوں کو سرکاری کوٹے کے تحت سال 2024 کی اسٹاک گندم کی فراہمی ، سرکاری فوڈ گرین گوداموں میں اسٹاک گندم کے معیارکو چیک کرنے اور فی کلو گندم سے آٹا بنانے پر آنے والے اخراجات کے مطابق ریٹ مقرر کرنے جیسے معاملات زیر بحث آئے ۔ اجلاس سے ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی 90 فیصد سے زائد آبادی کو محلوں کی سطح پر قائم چکیاں معیاری آٹا فراہم کرتی ہیں۔

گندم آٹے کی موجودہ صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے عوام کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ خوراک چکیوں کو گندم کو ٹہ فراہمی یقینی بنائے ۔ تاکہ عوام کو مہنگائی کے اضافی بوجھ سے چھٹکارا مل سکے ، حاجی محمد میمن نے کہا کہ آٹا چکی یونین سرکاری فوڈ گرین گوداموں میں گزشتہ سال کی اسٹاک گندم کے معیار کا معائنہ کرنے کے بعد ہی سرکاری کوٹے کے گندم چالان اٹھانے یا نہ اٹھانے کا فیصلہ کریگی۔ ہر کے عوام اور آٹا چکی مالکان کو کسی کے رحم و کرم پر چھوڑ نہیں سکتے ۔جنرل سیکریٹری حاجی نجم الدین چوہان نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں نے اوپن مارکیٹ میں گندم کے ریٹ من مانی قیمتوں پر پہنچا کر عوام کو مشکلات سے دوچار کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...