لاڑکانہ:شادی کی تقریب میں فائرنگ سے زخمی دکاندار چل بسا
لاڑکانہ (بیورو رپورٹ)لاڑکانہ کے قریب گاؤں فتح پور میں گزشتہ رات شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے زخمی کریانہ دکان چلانے والا چار بچوں کا باپ فیاض سولنگی چل بسا۔۔۔
ورثاء کے مطابق گاؤں فتح پور میں ان کے رشتہ دار کی نکاح کی تقریب تھی، تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں فیاض سولنگی شدید زخمی ہوگیا، جسے تشویشناک حالت میں ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا تھا، دوسری جانب اسپتال انتظامیہ نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔ لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا، تاہم آخری اطلاع موصول ہونے تک واقعے کا مقدمہ درج نہ ہوسکا اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں آسکی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments