پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا خدشہ
کراچی (آئی این پی)شہر قائد کراچی گرم اور خشک موسم کی لپیٹ میں ہے ، جمعے تک گرمی کی شدت زیادہ رہ سکتی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے تک درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا خدشہ ہے ، جمعے کے بعد درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں رات کی خنکی کا آغاز ہو چکا، رات کا درجہ حرارت آنے والے دنوں میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق نومبر کا معمول کا رات کا درجہ حرارت 17.7 اور دن کا 32.6 ڈگری سینٹی گریڈ ہے ، نومبر میں دن اور رات کے درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہ سکتے ہیں۔محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ نومبر میں دن کا درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments