مہنگائی سے عوام شدید بے چینی کا شکار ، مفتی نعمان نعیم

مہنگائی سے عوام شدید بے چینی  کا شکار ، مفتی نعمان نعیم

کراچی (این این آئی)جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم ڈاکٹر مفتی نعمان نعیم نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ معاشی صورت حال نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنا دی ہے۔۔۔

 جبکہ معاشرے کا نچلا اور متوسط طبقہ معاشی ابتری کے باعث ذہنی دباؤ اور مایوسی کا شکار ہورہا ہے ۔ حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے ۔وہ جامعہ بنوریہ عالمیہ میں ملاقات کے لیے آنے والے تاجروں کے وفد سے گفتگو کررہے تھے ۔ مفتی نعمان نعیم نے کہا کہ تاجر کسی بھی معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، اس لیے تاجر برادری پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ زائد منافع خوری کی حوصلہ شکنی کرے اور معاشرے میں انصاف، سہولت اور آسانی کو فروغ دے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...