سیکرٹری ماحولیات کا جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ

سیکرٹری ماحولیات کا جاری  تعمیراتی کاموں کا جائزہ

کراچی(اے پی پی)سیکرٹری ماحولیات سندھ فیصل احمد عقیلی نے محکمہ ماحولیات کے دفتر میں جاری تعمیراتی اور جدید طرز کی تزئین و آرائش کے کاموں کا جائزہ لیا۔

پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق سیکرٹری ماحولیات نے کہا کہ سرکاری اداروں کو جدید، موثر اور عوام دوست خطوط پر استوار کرنا سندھ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ ماحولیات ماحولیاتی تحفظ، آلودگی کے خاتمے اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے ، جس کے لیے ادارے کی استعداد کار میں بہتری اور جدید دفتری سہولیات کی فراہمی ضروری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...