حب سے لائے گئے غیرقانونی افغان باشندوں کا گھیرا تنگ

حب سے لائے گئے غیرقانونی افغان باشندوں کا گھیرا تنگ

سہولت فراہم کرنے والے نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں مزید سخت مافیاز کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کر رکھی ہے ،ترجمان سندھ حکومت

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) غیر قانونی طور پر حب سے لائے گئے افغان باشندوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف سندھ حکومت نے گھیرا تنگ کردیا۔ غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں ترجمان سندھ حکومت نادر گبول نے کہا کہ کراچی میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں اور انہیں سہولت فراہم کرنے والے نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی افراد کو شہر تک پہنچنے سے روکنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں، رینجرز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے درمیان مربوط کارروائیاں جاری ہیں۔

انہوں نے کراچی میں حب سے افغان باشندوں کی منتقلی اور غیرقانونی رہائش سے متعلق حالیہ کارروائی کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بڑی کامیابی قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے غیر قانونی تارکین وطن اور ان کے لیے کام کرنے والے مافیاز و نیٹ ورکس کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کر رکھی ہے ۔نادر گبول نے کہا کہ مسئلہ صرف غیر قانونی افغان باشندوں تک محدود نہیں بلکہ انہیں کراچی میں رہائش اور دیگر سہولیات فراہم کرنے والے افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے ۔ترجمان کے مطابق افغانستان سے غیر قانونی طور پر آنے والے افراد مختلف دشوار گزار اور دور دراز راستوں سے بلوچستان پہنچتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...