پنکی کیخلاف منشیات اوراسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی

پنکی کیخلاف منشیات اوراسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات اور اسلحہ برآمدگی کے دو مقدمات کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

سماعت کے موقع پر جیل حکام نے ملزمہ اور شریک ملزمان کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش نہیں کیا جبکہ تفتیشی افسر بھی غیر حاضر رہا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو لازمی پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ گارڈن میں منشیات اور اسلحہ برآمدگی کے دو مقدمات درج ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...