فائرنگ سے 2افراد کے زخمی ہونے کامقدمہ درج
کراچی(اسٹاف رپورٹر)شاہ لطیف ٹاؤن میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد کے زخمی ہونے کے واقعے کا مقدمہ تھانہ شاہ لطیف میں درج کر لیا گیا۔
مقدمہ ٹرانسپورٹ ڈرائیور وقاص انور کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ۔مدعی مقدمہ کے مطابق گزشتہ روز وہ اپنے گھر کے باہر چچا لعل بادشاہ اور رشتے دار بلال کے ساتھ موجود تھا کہ گھر کے قریب ایک گاڑی اور چار پانچ موٹر سائیکلیں آ کر رکیں، گاڑی میں 4، 5 جبکہ موٹر سائیکلوں پر آٹھ سے دس افراد سوار تھے ، تمام افراد صورت سے افغانی تھے ۔ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ شام مدعی کے واٹس ایپ نمبر پر امین افغانی عرف بلی نے دھمکیاں دی تھیں، امین افغانی پہلے اس کا دوست ہوتا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments