اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار

اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ ویسٹ، تھانہ پیرآباد پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے ملزم شیزان ولد بادشاہ کو گرفتار کیا۔ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور نقدی برآمد ہوئی، ملزم کے زیر استعمال موٹر سائیکل نمبری KLN-8218 کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات کا اندراج کر کے مزید تفتیش جاری ہے ، گرفتار ملزم تھانہ سرجانی سے مقدمہ الزام 130/2025 بجرم دفعہ 380/457 میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...