پروٹیکٹر اور امیگریشن کلیئرنس کے نام پر مبینہ رشوت طلبی، مسافر آف لوڈ

پروٹیکٹر اور امیگریشن کلیئرنس کے نام پر مبینہ رشوت طلبی، مسافر آف لوڈ

کراچی(این این آئی) ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے جمہوریہ کانگو جانے والے ایک مسافر کو سابقہ ڈی پورٹیشن اور قیام کی مدت سے تجاوز کی تاریخ سامنے آنے پر جانچ پڑتال کے بعد آف لوڈ کردیا۔

مسافر نے پروٹیکٹر کلیئرنس اور امیگریشن کلیئرنس کے نام پر مبینہ طور پر رقم کی ادائیگی کا دعویٰ کیا ہے ، جس پر مزید تحقیقات کے لیے معاملہ ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل (اے ایچ ٹی سی) کراچی کے سپرد کردیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق حسنین رسول 16 اکتوبر کو ایتھوپین ایئرلائنز کی پرواز ای ٹی 695 کے ذریعے ادیس ابابا سے ہوتے ہوئے لبمباشی، جمہوریہ کانگو، روانہ ہورہا تھا۔ ترجمان کے مطابق مسافر نے بیان دیا کہ کانگو میں مقیم معین نامی شخص نے اس کی ملازمت سے متعلق دستاویزات تیار کروائی تھیں اور اسے پروٹیکٹر آف ایمیگرنٹس کراچی کے مبینہ اہلکار بقر جمال کا رابطہ نمبر دیا تھا۔ مسافر کا دعویٰ ہے کہ پروٹیکٹر کلیئرنس کے لیے 50 ہزار روپے اور امیگریشن کلیئرنس کے لیے مزید ایک لاکھ 35 ہزار روپے ادا کرنے پر اتفاق ہوا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...