پی ٹی آئی کی ڈکیتی، چوری اور اسٹریٹ کرائم کے بڑھتے واقعات پر تشویش
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی ٹی آئی سندھ کے سینئر نائب صدر راجا اظہر نے کراچی میں ڈکیتی، چوری اور اسٹریٹ کرائم کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے۔۔۔
پی ٹی آئی کنٹونمنٹ کورنگی کریک سی بی سی کے صدر دانش عباسی کے گھر ڈکیتی کی مذمت کی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ راجا اظہر نے کہا کہ ملزمان دانش عباسی کے گھر سے قیمتی سامان لے کر فرار ہوگئے ، گھروں میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کے بڑھتے واقعات شہریوں کے تحفظ پر سنگین سوالات اٹھا رہے ہیں۔ علاقے میں ڈکیتیوں میں اضافے کے باوجود پولیس مؤثر کارروائی کیوں نہیں کررہی؟ کراچی کے شہریوں کو چوروں اور ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا، پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ترجیح دے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments