حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوگئی،وحدت مسلمین

 حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوگئی،وحدت مسلمین

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی معاشی پالیسیوں کے باعث عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی سہولتوں کی قلت کا سامنا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی حکومت اور اس کے اتحادیوں، بالخصوص پاکستان پیپلز پارٹی، کو اپنی معاشی کارکردگی کا جواب دینا ہوگا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مارچ2024سے اگست 2026 تک وفاقی قرضوں میں 18ہزار143ارب روپے کا اضافہ ہوا، جبکہ قرضوں میں روزانہ اوسطاً تقریباً 20ارب روپے کا اضافہ حکومتی معاشی حکمت عملی پر سوالات اٹھاتا ہے ۔ مقامی اور بیرونی قرضوں میں مسلسل اضافے کے باوجود عوام کو مہنگائی، بے روزگاری، بجلی و گیس کی بھاری قیمتوں اور بنیادی سہولتوں کی کمی سے نجات نہیں مل سکی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...