شاہ لطیف ٹاؤن میں لائن پھٹ گئی،علاقہ جھیل بن گیا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شاہ لطیف ٹاؤن میں 54 انچ پانی کی لائن پھٹ گئی،علاقہ جھیل بن گیا، واٹر کارپویشن کا کہنا ہے کہ مرمتی کام مکمل کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن گھوڑا چوک کے قریب نیشنل ہائی وے پر 54 انچ پانی کی لائن پھٹ گئی، علاقہ مکین جمع ہوگئے ، کچھ نوجوان بہتے پانی میں مزے کرنے لگے ، لائن پھٹنے سے ہزاروں گیلن پانی ضائع ہوگیا۔شاہ لطیف ٹاون، بھینس کالونی، لانڈھی سمیت دیگر علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہوئی۔ چیف انجینئر واٹر کارپوریشن کے مطابق لائن دن میں متاثر ہوئی تھی اور اس کا مرمتی کام مکمل کرلیا گیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر پانی چوری کی کوشش میں لائن پھٹی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments