پراسیکیوشن کی اپیل ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد

 پراسیکیوشن کی اپیل ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ماہ رنگ بلوچ کی اشتعال انگیزی کے مقدمے میں بریت کے فیصلے کے خلاف پراسیکیوشن کی اپیل ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ مقدمے کا مدعی ایک نجی فرد تھا، پراسیکیوشن مدعی کے بجائے ازخود اپیل کیسے دائر کرسکتی ہے ۔ پراسیکیوشن نے مؤقف اختیار کیا کہ سیشن عدالت نے بریت کی درخواست پر فیصلہ کرتے ہوئے حقائق کو نظر انداز کیا، سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ ملزمہ کے خلاف واضح شواہد موجود ہیں اور ٹرائل کے دوران پراسیکیوشن نے شواہد پیش کرنے ہوتے ہیں۔ پراسیکیوشن کے مطابق فرد جرم عائد ہونے سے قبل بریت کا فیصلہ مناسب نہیں تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...