نہرخیام منصوبے کے ماحولیاتی مقاصد کو یقینی بنایا جائے ،چیف سیکریٹری

نہرخیام منصوبے کے ماحولیاتی مقاصد کو یقینی بنایا جائے ،چیف سیکریٹری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیرِ صدارت نہرِ خیام منصوبے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ بلدیات نے منصوبے کے مقاصد اور اہم پہلوؤں پر بریفنگ دی۔

محکمہ بلدیات نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ منصوبے سے متعلق گردش کرنے والی قیاس آرائیوں کے برعکس، نہرِ خیام کے مجوزہ منصوبے کا مقصد اس کی تاریخی اور ماحولیاتی اہمیت کو برقرار رکھنا اور شہری سیلاب کے خطرات میں کمی لانے میں مدد فراہم کرنا ہے ۔ محکمہ بلدیات نے واضح کیا کہ منصوبے میں کسی قسم کی تجارتی سرگرمیوں کی تجویز شامل نہیں۔چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے کے ماحولیاتی مقاصد کو مکمل طور پر یقینی بنایا جائے اور مقامی رہائشیوں اور ماحولیاتی ماہرین کی جانب سے اٹھائے گئے تحفظات کو بھی دور کیا جائے ۔ انہوں نے زور دیا کہ منصوبے کی منصوبہ بندی میں نہرِ خیام کی تاریخی حیثیت، ماحولیاتی تحفظ کو مدنظر رکھا جائے ۔اجلاس میں محکمہ بلدیات کے نمائندوں، میونسپل کمشنر کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن، ڈپٹی کمشنر ساؤتھ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...