چرس اور گٹکا فروش دو ملزمان گرفتار

چرس اور گٹکا فروش دو ملزمان گرفتار

کراچی (آئی این پی)ضلع کیماڑی تھانہ اتحاد ٹاؤن پولیس نے دو مختلف مقامات پر چھاپے مارے جس میں منشیات و گٹکا فروشی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ملزمان کے قبضے سے ایک کلو سے زائد منشیات اور مضرصحت گٹکا ماوا برآمد کرلیا۔پہلی کارروائی میں سمیر نامی مطلوب منشیات فروش کو گلشن غازی کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔ملزم کے قبضے سے بوقت گرفتاری 1005 گرام چرس برآمد ہوئی۔جبکہ دوسری کاروائی میں امجد شاہ نامی گٹکا فروش کو 60 پڑیاں گٹکا ماوا سمیت قائم خانی کالونی سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...