سیکیورٹی گارڈ کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

سیکیورٹی گارڈ کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سچل کے علاقے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ کے زخمی ہونے کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی۔

پٹرول پمپ ملازمین سے واردات کی کوشش اور سیکیورٹی گارڈ کو زخمی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق تھانہ سچل پولیس اور شاہین فورس کا سپر ہائی وے پر مسلح ملزمان سے مقابلہ ہوا۔ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم نوید مگسی زخمی حالت میں گرفتار ہوا، گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد نائن ایم ایم پسٹل، ایمونیشن اور موبائل فون برآمد کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم اور اس کے دیگر ساتھی گزشتہ روز پٹرول پمپ ملازمین سے 22 لاکھ لوٹنے میں ناکام رہے تھے ۔ ملزم نے سیکیورٹی گارڈ سے اسلحہ چھیننے کی بھی کوشش کی جس پر اس کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ دوران مزاحمت ملزم کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ نوید دائیں ہاتھ میں گولی لگنے سے زخمی ہوا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...