حیدر آباد:اغوا کے کیس میں مطلوب ملزم سمیت 10گرفتار

حیدر آباد:اغوا کے کیس میں مطلوب ملزم سمیت 10گرفتار

پولیس نے شراب کی سپلائی بھی ناکام بنادی، فائرنگ کرنیوالا ملزم پکڑا گیا

حیدرآباد (بیورو رپورٹ)پولیس کی کارروائیوں میں شراب کی بوتلوں کی سپلائی ناکام بنادی گئی، جبکہ اغوا کے کیس میں مطلوب سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، جی او آر پولیس نے دوطرفہ فائرنگ کے دوران ایک ملزم امجد بردی کو پستول سمیت گرفتار کرلیا، ملزم کے 2 ساتھی فرار ہوگئے ، گرفتار ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول برآمد ہوئی، ملزم کے کرائم نمبر 104?/2026 زیر دفعہ 324, 353, 34 تعزیراتِ پاکستان اور پستول برآمد ہونے پر 105?/2026 زیر دفعہ 23A سندھ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، تھانہ حالی روڈ پولیس نے منشیات سپلائر علی جان جتوئی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 10 لیٹر کچی شراب برآمد کرلی، ملزم کے خلاف کرائم نمبر 256?/2026 زیر دفعہ 3؍4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، مارکیٹ پولیس نے منشیات فروشوں محمد سلمان اجمیری، مظہر قریشی، شہریال علی محمد برڑو کو گرفتار کرکے قبضے سے 16 شراب کی بوتلیں برآمد ہونے پر کرائم نمبر 353?/2026 زیر دفعہ 3؍4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ دوسری کارروائی میں منشیات فروش فرحان علی جتوئی کو گرفتار کرکے قبضے سے 8 شراب کی بوتلیں برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 355?/2026 زیر دفعہ 3؍4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ مزید کارروائی کرتے ہوئے تھانہ مارکیٹ کے مقدمہ کرائم نمبر 339?/2026 زیر دفعہ 365B، 34 تعزیراتِ پاکستان میں مطلوب ملزمان بنام عبدالرحمان اور عبداﷲ کو گرفتار کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...