حیدر آباد:کسٹمز نے پٹرولیم مصنوعات سے بھرے 3ٹینکر ضبط کرلئے

حیدر آباد:کسٹمز نے پٹرولیم مصنوعات سے بھرے 3ٹینکر ضبط کرلئے

حیدرآباد(بیورو رپورٹ)کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کی اینٹی اسمگلنگ یونٹس نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) ٹریکنگ ایپلی کیشن کی مدد سے تین علیحدہ کارروائیوں میں پٹرولیم مصنوعات سے لدے تین ٹینکرز کو تحویل میں لے لیا۔

حکام کے مطابق تحویل میں لیے گئے ٹینکرز میں مجموعی طور پر تقریبا 20,000 لیٹر پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل موجود تھا۔ ابتدائی جانچ میں ٹریکنگ ریکارڈ اوگرا پورٹل پر عدم دستیاب، ترسیل میں غیر معمولی تاخیر، سیلز کا ٹوٹا ہوا ہونا اور ترسیلی دستاویزات میں درج وصول کنندگان اور اصل مقامِ ترسیل میں تضاد پایا گیا۔ کسٹمز حکام نے کیسز کی مجموعی مالیت چار کروڑ روپے بتائی ہے ۔ تحویل میں لیے گئے ٹینکرز اور ترسیلات مزید تصدیق اور قانونی کارروائی سے مشروط ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...