تھرپارکر، عمرکوٹ:خشک سالی سے متعلق کمشنر نے رپورٹ مانگ لی
تھرپارکر(نامہ نگار)تھرپارکر اور عمرکوٹ کے صحرائی علاقوں میں بروقت بارشیں نہ ہونے کے باعث خشک سالی کی صورتحال پیدا ہونے پر کمشنر شمہیر خان بھٹو نے دونوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ لائیو اسٹاک کے افسران کو ہنگامی بنیادوں پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
یہ ہدایت شمہیر خان بھٹو کی زیر صدارت اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک تھرپارکر اجے کمار روپانی نے بتایا کہ تھرپارکر میں بارشیں کم ہونے کے باعث مویشیوں کے چارے کی قلت کا مسئلہ پیدا ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ مویشیوں کے لیے چارے کی فراہمی کے سلسلے میں متعلقہ محکمے کے حکام کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments