میرپور خاص:ایل پی جی550 روپے کلو سے متجاوز، احتجاجاً کاروبار بند

میرپور خاص:ایل پی جی550 روپے کلو سے متجاوز، احتجاجاً کاروبار بند

فراہمی میں بھی مشکلات درپیش، 2روز قبل قیمت پریونین تشویش کا اظہار کرچکیانتظامیہ سرکاری قیمت پرگیس فراہمی یقینی بنائے ، قیمتیں کنٹرول کرے ، دکاندار

میرپور خاص (بیورو رپورٹ)ایل پی جی کی قیمت 550 روپے فی کلو سے تجاوز کرگئی، جس پر دکانداروں نے احتجاجاً کاروبار بند کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔ آٹا، گھی، تیل، پٹرول اور روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی شدید متاثر ہیں ایسے حالات میں عام آدمی کے لیے گھر کا چولہا جلانا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے ، میرپورخاص میں ایل پی جی کی قیمت 550 روپے فی کلو سے تجاوز کرنے اور گیس کی فراہمی میں مشکلات کے باعث ایل پی جی کے متعدد دکانداروں نے احتجاجاً اپنی دکانیں بند کر دی ہیں۔

ایل پی جی ایسوسی ایشن کے صدر نورالدین قریشی کی جانب سے بھی دو روز قبل پریس کانفرنس میں قیمتوں کے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، ایک طرف پٹرول کی مہنگائی، دوسری طرف ایل پی جی کی بڑھتی قیمتیں اور عدم دستیابی پر شہریوں کا کہنا تھا کہ غریب اور متوسط طبقہ پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے ، ایسے میں مزید اضافہ عوام کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ کر رہا ہے ، ایل پی جی دکانداروں کا ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ عوام کو سرکاری نرخوں پر گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے ، قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے اور ناجائز منافع خوری کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...