خالد مقبول کی مولانا عبدالرحمٰن سلفی کے انتقال پر تعزیت
کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیرِ تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مولانا عبدالرحمٰن سلفی کے انتقال پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا ہے ،
اپنے تعزیتی بیان میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ مرحوم کی دینی و علمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کی رحلت ایک عظیم مذہبی نقصان ہے ، دریں اثناء مولانا عبدالرحمٰن سلفی کی نمازِ جنازہ میں ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے انچارج علماء کمیٹی و اراکینِ اور برنز روڈ ٹاؤن کے ذمہ دار عرفان بھائی اور دیگر ساتھیوں نے شرکت کی، اس موقع پر ایم کیو ایم وفد نے حافظ محمد سلفی اور دیگر سوگواران سے ملاقات کر کے دلی تعزیت، ہمدردی اور مرحوم کی کامل مغفرت و درجاتِ بلندی کی دعا پیش کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments