گوپانگ رکشہ گینگ کے 3کارندے گرفتار

گوپانگ رکشہ گینگ کے 3کارندے گرفتار

کراچی(اے پی پی)ٹیپو سلطان پولیس اور شاہین فورس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بلوچ پل کے قریب سے گوپانگ رکشہ گینگ کے ایک زخمی سمیت 3مبینہ کارندوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3پستول بمعہ ایمونیشن،موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی

جبکہ وارداتوں میں استعمال ہونے والارکشہ بھی تحویل میں لے لیا گیا۔بدھ کو ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں غلام شبیر (زخمی)، تنویر اور سمیر ضمیر (رکشہ ڈرائیور) شامل ہیں۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیاگیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...