ایس بی سی اے کے جوابات جمع کرانے میں تاخیر پر عدالت برہم
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے مقدمات میں جوابات جمع کرانے میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی جی ایس بی سی اے ڈاکٹر وسیم شمشاد کو تحریری یقین دہانی جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ عدالت کے طلب کرنے پر ڈی جی ایس بی سی اے پیش ہوئے ۔
جسٹس ریاضت علی سیہڑ نے ریمارکس دیے کہ دس دس سال سے مقدمات التوا کا شکار ہیں، لیکن ادارہ جواب جمع کرانے کی زحمت نہیں کرتا، ہائی کورٹ کے ناظر کی جانب سے رابطے کے باوجود بھی توجہ نہیں دی جاتی۔ ڈی جی نے بتایا کہ ناظر ہائی کورٹ کی جانب سے فون پر رابطے کے باوجود جواب جمع نہ کرانے پر دو افسران کو معطل کردیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments