درجہ حرارت 3روزکے دوران گرم وخشک رہنے کا امکان
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شمال مشرقی و شمال مغربی ہواؤں کے سبب شہر میں گرمی کی شدت برقرار رہی، بدھ کو ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے کے باوجود گرم دن ریکارڈ ہوا،
زیادہ سے زیادہ پارہ 38.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں گرم و خشک موسم برقرار ہے ، بدھ کوشہرمیں تیز دھوپ اورکم رفتارسمندری ہواؤں کے سبب بالخصوص دوپہرکے وقت گرمی رہی، دن کے بیشتر وقت متوازی سمت کی شمال مشرقی وشمال مغربی سمت کی ہوائیں چلیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دوسرے روزبھی 38.5 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ ہوا،نمی کاتناسب 17فیصد رہا۔محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹرکی پیش گوئی کے مطابق اگلے 3روزکے دوران شہرکا درجہ حرارت 3 روزکے دوران گرم وخشک رہنے کا امکان ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments