محتسب عدالت کے فیصلے نہ ماننا، سی ای اوواٹر کارپوریشن کاگھیرا تنگ
حیدر آباد (بیورو رپورٹ)واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پر پھندا سخت ہو چکا ہے کیونکہ وہ لاکھوں روپے کے واجبات کی ادائیگی کے معاملے پر محتسب کے فیصلوں کو ہوا میں اڑا رہے تھے۔
سال 2024-2025 کے دوران 77,76,000 روپے کی بھاری بھرکم واجب الادا رقم کی ادائیگی میں مبینہ تاخیر کا ہے ۔ محتسب سندھ نے 17 مارچ 2026 کو اس حوالے سے واضح فیصلہ صادر کیا تھا، لیکن موصوف نے اس حکم پر عمل درآمد کرنے کی زحمت ہی گوارہ نہیں کی۔سندھ محتسب ایکٹ 1991 کی دفعہ 16 کے تحت سخت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ حتمی شوکاز نوٹس جاری کرنے سے پہلے چیف ایگزیکٹو کو طلب کیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments