بل پر تحفظات دور نہ ہوئے تو ملک بھر میں احتجاج ، مسیحی برادری
مجوزہ بل ازسرنو تیار،اسمبلی میں پیش کیا جائے ،بشپ ابی نظر ، ارشد یونس ودیگر
سانگھڑ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سندھ اسمبلی میں پیش کیے جانے والے مجوزہ کرسچن فیملی بل کے خلاف مسیحی برادری کے نمائندوں نے سانگھڑ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بل مسترد کردیا۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں بشپ ابی نظر عمانوئیل، ارشد یونس راہی، ڈاکٹر اسحاق اہم سہوترہ، ڈاکٹر جمیل خان، سہیل پٹھان و دیگر نے خطاب میں کہا کہ مجوزہ بل کی تیاری میں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے خبردار کیا کہ اگر تحفظات دور نہ کیے گئے تو سندھ سمیت ملک بھر میں پرامن احتجاجی مظاہرے کرینگے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مجوزہ بل مسیحی رہنماؤں کی مشاورت سے ازسرنو تیار کرکے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments