پولیس افسر پر اغوا برائے تاوان کا الزام، مقدمہ درج
کراچی(این این آئی)شہر میں اغوا کاروں کے چنگل سے شہریوں کو بازیاب کرانے کی ذمہ داری انجام دینے والا اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی)کا پولیس افسر خود مبینہ طور پر اغوا برائے تاوان کے سنگین الزام کی زد میں آگیا۔۔۔
ناظم آباد کے تاجر کو سرکاری پولیس موبائل میں ڈال کر اغوا کرنے ، نامعلوم مقام پر منتقل کرنے ، تشدد کا نشانہ بنانے اور تاوان وصول کرنے کے الزامات سامنے آنے کے بعد عدالتی حکم پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔دوسری جانب معاملے کی سنگینی کے پیش نظر ایڈیشنل آئی جی نے الزامات کی تحقیقات کے لیے تین رکنی تحقیقاتی بورڈ تشکیل دے دیا ہے جو واقعے اور پولیس اہلکاروں کے مبینہ کردار کا جائزہ لے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments