تین موٹرسائیکل چور گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پولیس مددگار-15 نادرن بائی پاس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ موٹر سائیکل سمیت 3ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
مددگار-15 کو کالر کی چوری شدہ موٹر سائیکل کی موجودگی سے متعلق اطلاع موصول ہوئی، مددگار-15 ناردرن بائی پاس نے بروقت موقع پر پہنچ کر کالر سے اہم معلومات حاصل کیں۔مددگار-15 نے کالر کے بیٹے کی نشاندہی پر موقع سے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے کالر کی چوری شدہ موٹر سائیکل کے علاوہ مزید 2 موٹر سائیکلیں اور 2 عدد موبائل فونز برآمد ہوئے۔ گرفتار شدہ ملزمان کا ایک ساتھی مفرور ہے جس کی تلاش تاحال جاری ہے ، بعد ازاں گرفتار شدہ ملزمان کو بمعہ برآمد شدہ موٹر سائیکلوں اور موبائل فونز کے متعلقہ تھانہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments