جڑانوالہ : بیوٹیفکیشن منصوبے پر کام تیز، نہر کنارے واکنگ ٹریک
منصوبے کی تکمیل کے بعد صحت مند سرگرمیوں کے لیے پُرسکون مقام میسر آئے گا
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد نعمان صدیق کی ہدایات پر جڑانوالہ میں شہر کی خوبصورتی اور شہریوں کو صحت مند تفریحی سہولیات کی فراہمی کے لیے بیوٹیفکیشن منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے ، نہر کی پٹڑی کو خوبصورت واکنگ ٹریک میں تبدیل کیا جا رہا ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر ضیاء اللہ گوندل اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محسن مظہر کی نگرانی میں نہر کنارے واکنگ ٹریک کی تیاری کا کام جاری ہے۔ ٹریفک وارڈن آفس پل سے حیدر گارڈن پل تک نہر کے کنارے واکنگ ٹریک بنایا جا رہا ہے ۔منصوبے کی تکمیل کے بعد شہریوں کو صبح و شام سیر، واک اور دیگر صحت مند سرگرمیوں کے لیے ایک خوبصورت اور پُرسکون مقام میسر آئے گا۔انتظامیہ کے مطابق اس منصوبے کا بنیادی مقصد شہر کی خوبصورتی میں اضافہ، شہریوں کو بہتر تفریحی سہولیات کی فراہمی اور صحت مند معاشرتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments