بچوں کے عالمی دن پر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں خصوصی تقریب
رواں سال بچوں کے عالمی دن کا موضوع ’’میرا دن، میرے حقوق، میرا مستقبل‘‘ تھا
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر دنیا) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق بچوں کے حقوق کے تحفظ، ان کی فلاح و بہبود اور بہتر مستقبل کے لیے پنجاب چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے زیر اہتمام بچوں کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔رواں سال بچوں کے عالمی دن کا موضوع ‘‘میرا دن، میرے حقوق، میرا مستقبل’’ تھا، جس کا مقصد بچوں کے بنیادی حقوق کے احترام، تحفظ اور بہتر مستقبل کے لیے اجتماعی ذمہ داریوں کو اجاگر کرنا تھا۔
تقریب میں ڈی پی او اخلاق اللہ تارڑ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حافظ فرحان، ڈی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر صائمہ انجم النساء، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رائے عبدالشکور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر قمر عباس، انچارج چائلڈ پروٹیکشن یونٹ گلشن اسلم سمیت مختلف محکموں کے افسران، نمائندگان اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔تقریب کے دوران بچوں نے ٹیبلوز، تقاریر اور ملی نغموں کے ذریعے اپنے حقوق، صلاحیتوں اور مستقبل کے خوابوں کو خوبصورت انداز میں پیش کیا، جبکہ بچوں کے حقوق اور تحفظ سے متعلق عوامی آگاہی کے لیے ریلی بھی نکالی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments