ڈپٹی کمشنر جھنگ کی اوپن ڈور پالیسی ،شہریوں کی شکایات کی سماعت

ڈپٹی کمشنر جھنگ کی اوپن ڈور پالیسی ،شہریوں کی شکایات کی سماعت

عوامی مسائل کے حل میں تاخیر یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی:ڈی سی

جھنگ (نمائندہ دنیا) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق عوامی مسائل کے فوری حل، شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی اور گڈ گورننس کے فروغ کے لیے ڈپٹی کمشنر جھنگ کیپٹن (ر) عبدالرحمن نے شہریوں کی درخواستوں کی فرداً فرداً سماعت کی اور متعلقہ افسران کو شکایات پر فوری کارروائی اور سائلین کو جلد ریلیف فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو ریلیف کی فراہمی، شفافیت، میرٹ اور بہتر طرز حکمرانی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔ اوپن ڈور پالیسی کا بنیادی مقصد شہریوں اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان براہ راست رابطے کو مضبوط بنانا ہے تاکہ عوام کو اپنے مسائل کے حل کے لیے سرکاری دفاتر کے غیر ضروری چکر نہ لگانا پڑیں اور ان کی شکایات کا فوری اور مؤثر ازالہ ممکن بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ بزرگ شہریوں، خواتین اور دیگر سائلین کی درخواستوں کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ۔ ہر شہری کو بلا تفریق اپنا مسئلہ پیش کرنے کا مکمل حق حاصل ہے اور انتظامیہ عوامی شکایات کے حل کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے ۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) عبدالرحمن نے واضح کیا کہ سرکاری دفاتر میں عوامی مسائل کے حل میں تاخیر یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ متعلقہ افسران موصول ہونے والی درخواستوں پر فوری عملدرآمد یقینی بنائیں اور مقررہ وقت کے اندر شکایات کے ازالے کے ساتھ عملدرآمد رپورٹس بھی پیش کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...